پاکستان

ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کررہا ہے، جس دن میں نے تبصرہ کیا وہ منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کیلئے میرے اوپر تبصرے کررہا ہے، جس دن میں نے اس وزیر کےخلاف تبصرہ کردیا وہ منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں۔

انہوں نے کہا جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں، وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker