
پاکستان شاہینز کےکپتان عبدالصمد نے ٹاس کے وقت ہیڈکال کی لیکن بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے ریفری نیام الراشد نے بتایا کہ ٹیل آیا ہے۔
لیکن جب پاکستانی کپتان عبدالصمد نے سکہ دیکھا اور ریفری کی توجہ دلائی کہ ہیڈ آیا ہے تو ریفری نے اپنا فیصلہ بدلا اور اعلان کیا کہ ٹاس پاکستان نے جیتا ہے۔
پاکستانی کپتان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
اس وقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز میں اس سے قبل بھی ایسے مشکوک واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔



