پاکستان
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا تعاون مضبوط بنانےکے عزم کا اظہار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر مشاورت کے لیے آرفور وزرائے خارجہ اجلاس جلد بلانےکے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی روابط کا تسلسل برقرار رکھنے اور مختلف امور پر مشاورت کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔



