پاکستان

پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

پشاور میں سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خوڑ میرہ باچاخیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کاکارندہ تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا، دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ٹیموں اور دہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے25 منٹ تک جاری رہا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 پستول اور ایک دستی بم برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker