بلوچستان

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وفات 22 جمادی الثانی کو بلوچستان میں سرکاری تعطیل قرار دینے کے لیے قرارداد جمع

امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وفات، 22 جمادی الثانی کو بلوچستان بھر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل قرار دینے کے لیے قرارداد سیکرٹری صوبائی اسمبلی کے پاس جمع کرا دی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 22 جمادی الثانی کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وفات کے موقع پر بلوچستان میں عام تعطیل منظور کی جائے، تاکہ اس عظیم شخصیت کی دینی، تاریخی اور ملی خدمات کو سرکاری سطح پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اسلام کے پہلے خلیفہ، رسول اللہ ﷺ کے جاں نثار ساتھی اور امت مسلمہ کی تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں سے ہیں۔ ان کی زندگی صداقت، وفاداری، ایثار، استقامت اور دین اسلام کے لیے بے مثال قربانیوں کا روشن نمونہ ہے۔

قرارداد کا مقصد نئی نسل کو خلیفہ اول کی سیرت و کردار، اسلامی تاریخ میں ان کے عظیم مقام اور دین اسلام کے لیے ان کی لازوال خدمات سے روشناس کرانا اور ان کی یاد کو سرکاری سطح پر زندہ رکھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker