سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ سکیورٹی میں خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: واٹس ایپ میں سکیورٹی کی خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خامیاں اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ ورژنز کو متاثر کرتی ہیں۔

ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جعلی آرڈر ڈیٹیلز میسج کے ذریعے مقامی فائلیں ڈیلیٹ ہوسکتی ہیں، جعلی آرڈر ڈیٹیلز میسج سے چیٹ ڈیٹابیس کی معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ایک خامی میٹا اے آئی کے سرٹیفکیٹ ویریفیکیشن سے متعلق ہے جب کہ ایک خامی کے ذریعےحملہ آورکو ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس معلوم ہوسکتا ہے، آئی پی ایڈریس والی خامی کو اسپیم میسجزکے ساتھ استعمال کیےجانے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker