یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلا باز ذیشان علی
پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے کہا ہےکہ یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ مشن بھی ہوں گے۔

مشن کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی خلاباز نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ خلائی مشن پر روانہ ہونے کا موقع ملے گا، مستقبل میں بین الاقومی خلابازوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔
چینی خلاباز کا کہنا تھا کہ پاکستانی ساتھی خلاباز نے مشن کیلئے بھرپورتیاری کی ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں ایک دوسرے سے ہم آہنگی پیداہوئی۔
اس موقع پر پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے کہا کہ نہ صرف میرے بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے، خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی، چینی عملے کے ساتھ دوستی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے۔
محمدذیشان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ مشن بھی ہوں گے، چین پاکستان کے تعلقات اور دوستی کو مستقبل میں بڑھتادیکھ رہا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مشن میں ذیشان علی نہیں پاکستان جارہا ہے اور پاکستان کی نمائندگی اورفخر تمہارے سر ہے۔



