انٹرنیشنل

بھارت میں پناہ لینے والی شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان کردیا

بھارت میں پناہ لینے والی بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔

شیخ حسینہ واجد کے ترجمان نے برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلا دیش واپسی کا پروگرام ہے، شیخ حسینہ نے واپسی کے لیے بنگلا دیشی حکومت سے فضائی سفر کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حسینہ واجد کی واپسی ممکن بنانا انہیں غیرآئینی طور پر ملک بدر کرنے والی حکومت کی ہی ذمہ داری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے معاملے پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا۔

شیخ حسینہ واجد طلبہ کے حکومت مخالف احتجاج پر اقتدار چھوڑ کر 2024 میں بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker