پاکستان

مظفرگڑھ: 5 بیٹیاں پیدا ہونے اور دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ کی تحصیل سیت پور میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران مبینہ طور پر صرف بیٹیاں پیدا ہونے اور دوسری شادی سے روکنے پر سفاک شخص نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیت پور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم نے مبینہ طور پر صرف بیٹیاں پیدا ہونے کی وجہ سے اپنی دو بیٹیوں کو قتل اور بیوی کو زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کے شوہر نے اس کے سر پر کسی چیز سے وار کیا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی، خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر 5 بیٹیاں پیدا ہونے پر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔

ملزم نے گزشتہ روز مبینہ طور پر اپنی دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد بیوی اور خود کو بھی زخمی کرلیا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker