World
ایران جنگ میں ڈیموکریٹس مداخلت نہ کریں ورنہ فتح شکست میں بدل جائے گی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے اخراجات جنوری کے آخر تک پورے ہیں اور اگر کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان نے اس تنازع کو روکنے کی کوشش کی تو وہ ایک مکمل فتح کو شکست میں بدل دیں گے۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو دیےگئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کانگریس کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے پاس جانےکے بعد ان کے عسکری اختیارات محدود ہو سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور قیادت سب ختم ہو چکی ہے، ہم جب چاہیں اس جنگ کو ختم کر سکتے ہیں لیکن اگر ڈیموکریٹس نے اس میں مداخلت کی تو وہ جیتی ہوئی بازی کو ہار میں بدل دیں گے۔
فوجی کارروائیوں کیلئے وقت اور فنڈز کی کمی سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے واضح کیا کہ جنوری کے آخر تک جنگی مہم کیلئے فنڈنگ مکمل طور پر دستیاب ہے۔
ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکا کا مقصد نہیں ہے، امریکا کا واحد مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔



