پاکستان

نوٹوں کی برسات پر لڑائی، لاہور میں بارات دلہن کے بغیر لوٹ گئی

لاہور میں شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی، نوٹ نچھاور کرنے پر باراتیوں اور میزبانوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔

لاہور کےعلاقے باٹا پور کے ایک شادی ہال میں نوٹ نچھاور کرنے کے معاملے پر باراتیوں اور میزبانوں کےدرمیان تلخ کلامی کے بعدجھگڑا شروع ہوگیا،دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی گئی،جس سے شادی کی خوشیاں بدنظمی میں بدل گئیں۔

واقعے کے بعد بارات دلہن کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی،دلہن کے والدین نے بیٹی کی شادی اپنے ایک عزیز کے بیٹے سے کر دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بعض باراتیوں کو حراست میں لے لیا،مقامی معززین کی مداخلت پر دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker