پاکستان
پنجاب اور کے پی میں شدید دھند، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر
پنجاب اور خیبرپختونخوا ( کے پی) کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہوگئی۔

ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع میں فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے جبکہ دنیا کے بڑے شہروں آج پھر لاہور آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔
گوجرانوالہ میں صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 514، فیصل آباد میں 429، ملتان میں 422، سرگودھا میں 384 اور لاہور میں362 ریکارڈ کی گئی ہے۔



