مقامی خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بڑا فیصلہ، پی سی ایس امتحانات میں شرکت کے مواقع 3 سے بڑھا کر 6 کرنے کی ہدایت، امتحانی نظام بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی سی ایس امتحانات میں شرکت کے مواقع 3 سے بڑھا کر 6 کرنے کی ہدایت جاری کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سروس کمیشن کی اصلاحات سے متعلق اجلاس

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لیے مقامی سطح پر امتحانی مراکز قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی

مقابلے کے امتحانات میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

روایتی ہاتھ سے لکھے جانے والے پرچوں کی جگہ کمپیوٹرائزڈ امتحانی نظام متعارف کرانے پر اتفاق

پی سی ایس امتحانات کو ٹوفل (TOEFL) اور جی آر ای (GRE) کے جدید امتحانی معیار کے مطابق منعقد کیا جائے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت

بلوچستان کے نوجوانوں کو مقابلے کے امتحانات میں آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

اگر بلوچستان کا نوجوان محنت کرکے خود کو امتحان کے لیے تیار کرتا ہے تو ہم اسے قواعد کے ذریعے کیوں روکیں؟ میر سرفراز بگٹی

پی سی ایس میں نوجوانوں کو اب امتحان دینے کے 6 مواقع فراہم ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پی سی ایس کے ذریعے منتخب ہونے والے افسران صوبائی انتظامیہ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صوبائی انتظامیہ میں زیادہ اہل، باصلاحیت اور جدت پسند افسران لانا چاہتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

امتحان کے انعقاد سے نتائج کے اعلان تک تمام مراحل زیادہ سے زیادہ تین ماہ میں مکمل کیے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پبلک سروس کمیشن کو ہدایت

میرا محنتی نوجوان اب امتحانی نتائج کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرے گا، میر سرفراز بگٹی

امتحانی نظام کو جدید، شفاف، تیز رفتار اور پیپر لیس بنانے کے لیے جامع اصلاحات کی جائیں گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

میرٹ کی بالادستی، شفاف سلیکشن اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اجلاس میں اظہار خیال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker