پاکستان
پنجاب کے 4 ٹکڑے کرنے کے حق میں نہیں، صرف جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حد تک حامی ہوں: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کے چار ٹکڑے کرنے کے حق میں نہیں، صرف جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حد تک حامی ہوں۔
رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی میں ریلی سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ ہم سب کو سمجھا رہے ہیں کہ یہ وقت سیاسی انتقام کا نہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کے چار ٹکڑے کرنے کے حق میں نہیں، صرف جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حد تک حامی ہوں، وہ بھی اس لیے کہ پنجاب اسمبلی نے اس بارے میں قرارداد منظور کی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب کے عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، جمہوری جدوجہد سے صوبہ بنائیں گے ، پیپلز پارٹی نے کبھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا ، آج بھی نہیں چھوڑیں گے۔



