پاکستان

پنجاب بھر میں ای سگریٹ، ویپ اور ویلو سمیت تمام نیکوٹین پاؤچز کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد

پنجاب بھر میں ای سگریٹ، ویپ اور ویلو (Velo) سمیت تمام نیکوٹین پاؤچز کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق فی الحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تمام تر توجہ انفرادی صارفین کے بجائے ان مصنوعات کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر مرکوز ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ان کا سامان قبضے میں لے کر واپس کر دیا، تاہم پابندی کے باوجود فروخت جاری رکھنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker