ای سی سی نے گندم کی درآمد کی حد 10 سے بڑھا کر 25 لاکھ میٹرک کرنے کی منظوری دیدی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں گندم کی قلت کے خدش کے باعث گندم کی درآمد کی حد 10 سے بڑھا کر 25 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دیدی ۔فیصلہ ملک میں گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، ای سی سی کا فیصلہ توثیق کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران گندم درآمد کرنے کی حد بڑھا کر 25 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دیدی گئی ، گندم درآمد کرنے کی حد میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 27-2026 کے لئے کیا گیا، گندم درآمد کرنے کی پہلے سے منظور شدہ حد 10 لاکھ میٹرک ٹن تھی، اب یہ حد بڑھا کر 25 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دی گئی ہے، گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئےدرآمدی حد بڑھائی گئی۔ گندم کی درآمد سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی توثیق کیلئےپیش کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے گندم درآمد کرنے کی مجموعی ضرورت 17 لاکھ میٹرک ٹن بتائی گئی ہے، پنجاب کو 9 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی ضرورت ہے، سندھ نے 4 لاکھ 50 ہزاراورخیبرپختونخوا کو 3 لاکھ میڑک ٹن گندم درآمد کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کی گندم کی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے پوری کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق صوبوں کی تصدیق شدہ ضرورت کے مطابق گندم درآمد کی اصل مقدار کا تعین کیا جائے گا،گندم کی درآمد، ٹرانسپورٹیش، انشورنس اور دیگر اخراجات متعلقہ صوبائی حکومتیں برداشت کریں گی، گندم کی درآمد کے لیے صوبوں کو پیشگی ادائیگی یا بینکنگ انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گندم لے کر آنے والے بحری جہازوں کو بندرگاہوں پر ترجیحی بنیادوں پر جگہ دی جائے گی، گندم درآمد کرنے کے پروگرام کی نگرانی نائب وزیراعظم کی سربراہی میں قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی، گندم درآمد کرنے کے پروگرام پر روزمرہ عملدرآمد اور نگرانی وزارت غذائی تحفظ کی ذمہ داری ہوگی، گندم کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کو بیک وقت یقینی بنانا ضروری ہے۔



