جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج 28 نومبر سے ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر تھی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، اس سے قبل مٹی کا تیل 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
ذرائع پی ایس او کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 28 نومبر سے کردیا گیا ہے۔


