انٹرنیشنل

مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، پاکستان اور قطری وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے۔

انہوں نے یمن جنگ کے خاتمےکیلئے چین اور روس کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین یا کسی دوسرے ملک کا حوثیوں کو فریق تسلیم کرکے خانہ جنگی ختم کرانے کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker