پاکستان
لاہور: ڈیفنس اے کے گھر میں 65 لاکھ روپے کی چوری

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں چوری کی واردات کے دوران ملزمان گھر سے 65 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لے اڑے۔
پولیس کے مطابق چوری کی واردات غلام سکینہ کے گھر میں ہوئی، اہلخانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گاؤں گئے ہوئے تھے۔
ملزمان گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



