World
ابوظبی ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے بغیر رکے امیگریشن کلیئرنس کی سہولت متعارف
ابوظبی ائیرپورٹ پر مسافروں کے لیے بغیر رکے امیگریشن کلیئرنس کی سہولت متعارف کروادی گئی ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربائیومیٹرک ٹیکنالوجی والا اسمارٹ کوریڈور بنادیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق نیا نظام چہرے اور دیگربائیومیٹرک معلومات سے مسافروں کی شناخت خودکار طور پرکرےگا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہےکہ یہ سہولت تمام ائیرلائنز، منزلوں، انفرادی مسافروں، خاندانوں اور گروپس کے لیے ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق اسمارٹ کوریڈورکا مقصد امیگریشن انتظار ختم کرنا اور مسافروں کی آمدورفت تیزبنانا ہے۔ اس نظام سے سکیورٹی برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن عمل تیز، آسان اور مؤثر ہوگا۔



