صحت

سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا امکان کیوں بڑھ جاتا ہے؟

سرد موسم جہاں کئی افراد کے لیے خوشگوار ہوتا ہے، وہیں درجہ حرارت میں کمی دل کے مریضوں کے لیے خطرات بھی بڑھا سکتی ہے۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سردی کے موسم میں ہارٹ اٹیک کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کےمطابق سردی کے باعث خون کی شریانیں سکڑنے سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے،جس کے نتیجےمیں دل کو خون پمپ کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ سرد موسم میں خون کےگاڑھے پن اور پلیٹلیٹس کی سرگرمی بڑھنے سے خون کے لوتھڑے بننےکاخدشہ بھی بڑھ جاتا ہے، جو ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتے ہیں۔

خصوصاً ہائی بلڈ پریشر،ذیابیطس، کولیسٹرول اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو سرد موسم میں خصوصی احتیاط برتنےکی ضرورت ہے،اگر دل کی شریانوں میں پہلے سے چربی جمع ہو تو خون کے لوتھڑے بننےکی صورت میں خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker