انٹرنیشنل

رجالُ الفجر: مہم کا آٹھواں دن ، نماز فجر کی ادائیگی کے لئے مساجد میں بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد میں آمد

رجالُ الفجر: الجزائر سے شروع ہونے والی منفرد تربیتی مہم شام سمیت متعدد عرب ممالک تک پھیل گئی،
🔶 الجزائر سے شروع ہونے والی ’’رجالُ الفجر‘‘ کے نام سے ایک تربیتی مہم نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی ہے، جس کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں نمازِ فجر کی پابندی اور مساجد سے تعلق مضبوط کرنا ہے۔
🔶 اس مہم کے تحت بچے اور نوجوان طلوعِ آفتاب سے پہلے اپنے بستروں کی گرمائش چھوڑ کر والدین، دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ مسجد کا رخ کرتے ہیں اور باجماعت نمازِ فجر ادا کرتے ہیں۔
🔶 سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں متعدد مساجد میں نمازِ فجر کے دوران بڑی تعداد میں نمازیوں کی شرکت دیکھی جا سکتی ہے۔ بعض مقامات پر نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث مسجد سے باہر سڑکوں پر بھی صفیں بنائی جاتی ہیں۔
🔶 اس مہم کے بنیادی مقاصد میں بچوں کو نمازِ فجر کا پابند بنانا، نئی نسل کا مساجد سے تعلق مضبوط کرنا، نظم و ضبط اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور قرآن و دینی تعلیم سے محبت کو فروغ دینا شامل ہیں۔
🔶 نومبر 2026 میں سوشل میڈیا کے ذریعے اس مہم کو مزید مقبولیت ملی، جس کے بعد مختلف عرب ممالک میں بھی اس سے ملتی جلتی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔
🔶 مختلف ممالک میں اس مہم کو الگ الگ ناموں سے متعارف کرایا گیا ہے، جن میں اردن میں ’’نشامى الفجر‘‘، مراکش میں ’’فرسان الفجر‘‘ اور مصر میں ’’رجالة الفجر‘‘ شامل ہیں، جبکہ قطر اور دیگر عرب ممالک میں بھی ایسی سرگرمیوں کی اطلاعات ہیں۔
🔶 یہ مہم نئی نسل میں نمازِ فجر کی اہمیت اجاگر کرنے اور بچوں کو بچپن ہی سے مسجد، نماز اور دینی ماحول سے جوڑنے کی ایک کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker