تازہ ترینپاکستان

نوشہروفیروز؛ مشتعل مظاہرین نے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا گھر نذرآتش کر دیا

نوشہروفیروز؛ مشتعل مظاہرین نے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا گھر نذرآتش کر دیا
نوشہرو فیروز میں متنازعہ کینالز کے خلاف مورو داد و بائی پاس دھرنے کے دوران پولیس اورمظاہرین آمنے سامنے آگئے۔ دوطرفہ فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت چار کارکنان زخمی ہوگئے۔ مشتعل افراد نے وزیراداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کا گھرنذرآتش کردیا۔ انھوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کرا رہا ہوں، پرامن احتجاج کی آڑ میں کسی کو بھی بدامنی پھیلانے نہیں دیں گے۔
نوشہرو فیروز میں متنازعہ کینالز کے خلاف مورودا دو بائی پاس پر احتجاجی دھرنا پُرتشدد صورت اختیار کر گیا۔ دھرنے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں فریقین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار مظاہرین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث مقامی آبادی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔
احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی، جس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے کی فضا کشیدہ ہو گئی ہے، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کرا دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker