World

بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی مانگ لی

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی مانگ لی۔

بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان سے غلطیاں ہوئی ہیں جن سے ان کی انسانی بھلائی کے لیے کام کرنے والی فاؤنڈیشن کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے اصرار کیا کہ ان کا ایپسٹین کے جرائم میں کوئی حصہ نہیں، ایپسٹین سے تعلق رکھنے کا مقصد مخیّر افراد سے تعلقات بنانا تھا، انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہِیں کیا، نہ کوئی غیر قانونی کام ہوتے دیکھا۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متعلق 30 لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر اور 2 ہزار ویڈیوز منظر عام پر لائی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker