پاکستان

یکساں بنیاد پر پنشن میں اضافہ، ریٹائر ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری

وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تمام وفاقی پنشنرز کو یکساں بنیاد پر پنشن میں اضافہ فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزارت خزانے نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملازمین کی پنشن میں اضافے، ادائیگی سے متعلق ہے اور یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔

میمورنڈم کے مطابق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔ 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس پنشن کا حصہ ہوں گے، ان پانچ سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker