بلوچستان

تربت: فورسز کا کامیاب کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

تربت: فورسز کا کامیاب کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد
🔶 تربت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران گاڑی سے 400 پستول اور 340 میگزین قبضے میں لیے گئے، جبکہ گاڑی سمیت ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
🔶 گرفتار شخص کی شناخت احسن اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔ فورسز نے اسلحے کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
🔶 ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کا مقصد صوبے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker