Sind

وزیراعلیٰ سندھ کی ایک ماہ کی ڈیڈ لائن، منور چورنگی انڈر پاس مکمل نہ ہوسکا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے گلستان جوہر میں منور چورنگی کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن 30 دن میں صرف انڈر پاس کی کھدائی کا کام بھی پورا نہیں کیا جا سکا۔

مراد علی شاہ نے 27 فروری کو دورے کے دوران منور چورنگی انڈر پاس ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایک مہینہ پورا ہونے پر جیو نیوزکے نمائندے نے دورہ کیا تو انڈر پاس کے مقام پر کھدائی کا کام جاری تھا جس میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہی۔

انڈر پاس کے ٹینک مکمل کیے جانے ہیں، دیواریں تعمیر ہوں گی پھر چھت کا کام شروع ہوگا، پلستر، تزین و آرائش اور الیکٹرک نظام کے ساتھ ساتھ نکاسی اب کا نظام بھی بنے گا جب کہ انڈر پاس میں 2 مقامات پر گیس سپلائی کی لائنیں بھی جوں کی توں موجود ہیں جن کی منتقلی ہونی ہے۔

واضح رہے کہ تعمیرات کے لیے کھدائی کی وجہ سے سڑک کے دونوں طرف آنے جانے کے لیے شہریوں کو 800 میٹر تک کا سفر کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک کے مسائل اس کے علاوہ ہیں، اس انڈر پاس کا کام فروری سال 2025 میں شروع ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker