
جھل مگسی ڈیزرٹ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل نے میدان مارلیا۔
پنجاب کےفیصل شادی خیل نے پری پیئرڈ اےکیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فیصل خیل نے 135کلومیٹرکا فاصلہ ایک گھنٹہ 21منٹ14سیکنڈز میں طےکیا۔
جعفر مگسی 17 سیکنڈ کےفرق سے ریس نہ جیت سکے، جعفر مگسی نے ریس میں دوسری پوزیشن لی۔
اس کے علاوہ نادر مگسی نےفاصلہ ایک گھنٹہ22منٹ11سیکنڈ میں طےکرکےتیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں جام کمال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جام کمال نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 26 منٹ 44 سیکنڈ میں طے کیا، پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں نعمان سرنجام نے دوسری پوزیشن حاصل کی جنہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 27 منٹ 33 سیکنڈ میں طے کیا۔
بی کیٹیگری میں حسین آصف تیسری پوزیشن پررہے، حسین آصف نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 31 منٹ اور 23 سیکنڈ میں طے کیا۔



