Quettaکرائم

کوئٹہ مسجد روڈ پر بینک سے رقم نکلوا کر باہر آنے شہری سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی ڈکیتی، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

صوبائی دارالحکومت کے مصروف تجارتی علاقے مسجد روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہری کو لوٹ لیا اور ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ تاہم، شہریوں کے تعاقب اور مستعدی کے باعث ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق: متاثرہ شہری بینک سے رقم لے کر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے اسے اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور رقم چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ واردات کے فوراً بعد متاثرہ شہری اور اہل علاقہ نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ تیز رفتاری کے باعث ملزمان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا۔

*ولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ: اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی ملزم کو دھر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی ملزم کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker