پاکستان
حیدرآباد: کتے کے کاٹنے سے زخمی 11 سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا
حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے سے زخمی 11 سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گیارہ سال کا بچہ سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کےمطابق بچے کو 2 ماہ قبل کتے نے بازو پر کاٹا تھا لیکن اُس نے گھر پر نہیں بتایا، جس کی وجہ سے بروقت ویکسینیشن نہ ہوسکی۔
محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ4 روز قبل بچے میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اسے علاج کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا۔
واضح رہے رواں سال کتے کے کاٹنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔



