انٹرنیشنل
امریکا چاہتا ہے اسرائیل مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد کیخلاف سخت کارروائی کرے
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

میری لینڈ میں ازبکستان روانہ ہونے سے پہلے مارکو روبیو سے ایک صحافی نے اسرائیلی آبادکاروں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی امریکی صحافی Heidi Levine سے متعلق سوال پوچھا۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے تصاویر دیکھی ہیں اور وہ پریشان ہیں، ہم نے اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف سخت قدم اٹھائیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ وہ مغربی کنارے میں کسی قسم کی کشیدگی یا بحرانی صورتحال نہیں دیکھنا چاہتے۔



