بزنس
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 800 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 ہزار 800 روپے کمی کےبعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاو 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاو 5 ہزار 830 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 68 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 480 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔



