پاکستان
صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کردیے گئے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔امدادی چیک محمود انصاری، سید کاشف عمر اور رفیع اللہ خان کے لواحقین کو دیے گئے۔
لواحقین نے مالی معاونت پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔رؤف اللہ خان کے بھائی نے کہا کہ حکومت نے مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا، جس پر ہم حکومت کے شکر گزار ہیں۔



