پاکستان

کرک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ضلع کرک کے علاقے نیو کرپہ میں دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، صوبائی حکومت کی دہشتگردی کے ذمہ دار عناصر کی حمایت کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 مقامی کرکٹرز شہید

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سمجھوتوں کی قیمت پولیس، افواج اور شہری اپنی جانوں کی قربانی دے کر ادا کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کو ذمہ داری کا احساس دلانے کیلیے مزید کتنی جانوں کا ضیاع درکار ہے؟

گورنر کے پی نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker