جرم

ہنی ٹریپ کال سینٹر چلانے والی 17 خواتین گرفتار، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے سائبر فراڈ اور ہنی ٹریپ کے خلاف دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران26 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق پہلی کارروائی میں ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو جال میں پھنسانے والی 17 خواتین جبکہ دوسری کارروائی میں غیر ملکی شہریوں سے فراڈ کرنے والے کال سینٹر سے 9 مرد گرفتار کیے گئے۔

پہلی کارروائی ایک ایسے کال سینٹر کے خلاف کی گئی جہاں خواتین مختلف آن لائن ذرائع کے ذریعے مردوں سے رابطہ کرتی تھیں اور ان سے آن لائن تحائف اور دیگر مالی فوائد حاصل کیے جاتے تھے۔کارروائی کے دوران 17 خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 35 موبائل فون اور 2 لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے۔ اس کارروائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی لاہور کے علامہ اقبال ٹائون میں قائم ایک کال سینٹر کے خلاف کی گئی، جہاں برطانیہ کے شہریوں کو موبائل فون کی تبدیلی اور مختلف مواصلاتی سہولتوں کی پیشکش کے نام پر نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

کال سینٹر کے کارکن غیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرکے انہیں موبائل فون اور مختلف پیکیجز کی پیشکش کرتے۔ شہریوں کو رقم جمع کرانے پر موبائل فون فراہم کرنے کا یقین دلایا جاتا، تاہم رقم وصول کرنے کے بعد موبائل فون فراہم نہیں کیے جاتے تھے۔

کارروائی کے دوران 9 مرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 موبائل فون اور پانچ لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے۔ اس کارروائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون عاطف امیر کی نگرانی میں گرفتار افراد سے تفتیش اور برآمد ہونے والے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کی جانچ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker