انٹرنیشنل

یوکرین کا پہلی بار لیزر ہتھیار کے ذریعے جیٹ انجن والا روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک سینیئر عسکری مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے پہلی مرتبہ لیزر ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے ایک روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا ہے۔

صدر زیلنسکی کے مشیر سرہی فلیش بیسکریسٹنوف نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ڈرون ’بلِسک‘ لیزر ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کیا گیا جسے یوکرین کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ’کارمائن اسکائی‘ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

ان کے مطابق لیزر ائیر ڈیفنس سسٹمز کے لیے ٹیکنالوجی وسیع تر ’پرائیویٹ ائیر ڈیفنس پروگرام‘ کے حصے کے طور پر تیار کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین بھر سے تقریباً 100 کمپنیاں حکومت کے حمایت یافتہ اس نجی فضائی دفاعی اقدام میں شامل ہو چکی ہیں۔

روس نے رواں سال کے اوائل میں یوکرین پر اپنے حملوں میں جیٹ انجن والے ڈرونز تعینات کرنا شروع کیے تھے۔ یہ ڈرونز زیادہ تیز رفتاری سے پرواز کرتے ہیں جس کی وجہ سے عام پروپیلر سے چلنے والے حملہ آور ڈرونز کے مقابلے میں انہیں روکنا یا مار گرانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

جون کے مہینے تک یوکرین ان جیٹ انجن والے ڈرونز میں سے صرف 57 فیصد کو ہی روک پا رہا تھا جو ایک بڑی دفاعی کمزوری تھی کیونکہ یوکرینی افواج روایتی روسی حملہ آور ڈرونز میں سے تقریباً 90 فیصد کو مار گرانے میں کامیاب رہی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker