انٹرنیشنل

حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں بال بال بچ گئے

حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

انہوں نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ عزالدین الحیہ اور ان کا خاندان فجر کے وقت کیے گئے فضائی حملے میں محفوظ رہے، جبکہ حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں خلیل الحیہ کی بہو سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

باسم نعیم کے مطابق 1997 میں پیدا ہونے والے عزالدین الحیہ حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے زندہ بچ جانے والے آخری بیٹے ہیں۔ خلیل الحیہ کے دیگر چار بیٹے اسرائیلی افواج کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

باسم نعیم کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اس حملے میں خلیل الحیہ کے ایک شہید بیٹے کا خاندان بھی محفوظ رہا۔

حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ حماس نے اس حملے کو اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے خلیل الحیہ کو دی جانے والی دھمکیوں سے جوڑا۔

حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ میں 2025 کے جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کہا کہ اسرائیل اپنے مسلسل حملوں کے نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker