بزنس

پاکستان اور روس کے درمیان 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

پاکستان اور روس نے 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرلیا۔

پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو میں ہوا جہاں دونوں ممالک نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر توانائی اویس لغاری اور روسی ہم منصب نے کی جبکہ کمیشن کا اگلا اجلاس 2027 میں پاکستان میں ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker