راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی معطل، فیض آباد بس اڈہ بھی بند رہے گا، ٹریفک ایڈوائزی جاری

غیر ملکی وفود کی آمد و رفت اور سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل کرنے اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹرو بس حکام کے مطابق 26 نومبر سے 28 نومبر تک میٹرو بس سروس محدود رہے گی۔ اس دوران راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے اسلام آباد کے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بس سروس فعال رہے گی، جبکہ 7ویں ایونیو اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس 26 نومبر رات 10 بجے سے 28 نومبر رات 12 بج کر 30 منٹ تک معطل رہے گی۔
حکام کے مطابق میٹرو بس سروس محدود کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اسی دوران مذکورہ روٹ پر الیکٹرک بس سروس بھی معطل رہے گی، جس کے باعث شہریوں کو متبادل سفری انتظامات کرنا ہوں گے۔



