انٹرنیشنل

لندن میں 10 سکینڈ میں 27 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات

لندن میں اماراتی کاروباری خاتون ڈاکٹر سعاد لطفی ڈکیتی کی واردات کا نشانہ بن گئیں، ڈاکو صرف 10 سیکنڈ میں قیمتی اشیا سے بھرا بیگ لے اڑے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں ایک شخص سیلفی کے بہانے خاتون کو باتوں میں الجھاتا ہے جبکہ دوسرا ان کا بیگ چوری کرکے فرار ہوجاتا ہے۔

ڈاکوؤں نے بیگ میں موجود ہرمیس کے قیمتی ہینڈ بیگز، کارٹئیر اور وان کلیف کے زیورات لوٹ لیے۔

مسروقہ سامان میں کارٹئیر کی قیمتی پینتھر گھڑی بھی شامل ہے۔

چوری ہونے والی اشیا کی مجموعی مالیت تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 27 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker