جی میل میں ایک کارآمد فیچر کا اضافہ
جی میل میں کافی عرصے سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر ہیلپ می رائٹ دستیاب ہے جو ای میلز لکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اب گوگل کی جانب سے اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے فیچر کے انٹرفیس کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے تاکہ جیمنائی کے ذریعے ای میلز ڈرافٹ کرنا آسان ہو جائے۔
اس طرح ای میلز کو ایڈٹ یا اسے تیار کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر جی میل کی ایک حالیہ اپ ڈیٹ کے کوڈ میں نظر آیا۔
اگر آپ ہیلپ می رائٹ استعمال کرتے ہیں تو علم ہوگا کہ ابھی یہ مرکزی ای میل کمپوزر سے کچھ ڈس کنکٹ نظر آتا ہے۔
آپ ایک ڈرافٹ جنریٹ کرتے ہیں جس کے بعد اس پر نظرثانی کے عمل میں تبدیلیاں کرتے ہیں اور پھر اسے کمپوزر کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
مگر نئے ری ڈیزائن انٹرفیس میں صارفین صارف کو ای میل کی مختصر وضاحت کرنا ہوگی جو وہ کمپوزر میں تحریر کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے لیے جی میل کی جانب سے کمپوزر کے نیچے ڈسکرائب یور میسج پروموٹ باکس کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جہاں صارفین اپنی ہدایات انٹر کرکے براہ راست کمپوزر کے اندر ڈرافٹ تیار کرسکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور صارفین کو دستیاب نہیں۔



