پاکستان
اسلام آباد میں اتوار بازار فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر بند، دکانداروں کا احتجاج
اسلام آباد میں اتوار بازار فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایچ نائن اتواربازارکی بندش کےخلاف دکانداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور سی ڈی اے کےخلاف نعرے لگائے گئے۔
اس کے ساتھ ہی دکانداروں نے حفاظتی انتظامات پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا۔
اتوار بازار کے باہر 200 سے 250 دکانداروں نے دھرنا دیتے ہوئے بازار کو فوری کھولنےکا مطالبہ بھی کیا جب کہ دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شہری سستی اشیا کی خریداری سےمحروم ہیں۔
دوسری جانب جی 6 میں لگنے والا ہفتہ وار بازار بھی بند کردیا گیا جب کہ ایچ نائن اتوار بازار کے باہر پولیس نفری بھی موجود ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں سبزیاں سرکاری ریٹ سےدگنا سے زیادہ قیمت پرفروخت ہورہی ہیں۔



