پاکستان

خیر پور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ، ایل ایل بی کی 1184 ڈگریاں منسوخ

خیرپور کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ایل ایل بی ڈگریوں کی منسوخی کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آگیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف بیچز کی مجموعی طور پر 1184 ڈگریاں منسوخ کردی ہیں۔

خیرپور کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے تین سالہ اور پانچ سالہ ایل ایل بی پروگرام کی مجموعی طور پر 1184 ڈگریاں منسوخ کردیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران متعلقہ دستاویزات قابلِ قبول نہیں پائی گئیں۔

یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق منسوخ کی گئی ڈگریوں میں تین سالہ ایل ایل بی پروگرام کی 658 اور پانچ سالہ پروگرام کی 526 ڈگریاں شامل ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تین سالہ پروگرام کے 2016، 2017 اور 2018 کے بیچز، جب کہ پانچ سالہ پروگرام کے 2017 کے بیچ کی ڈگریاں منسوخ کی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ریکارڈ کی انکوائری کی گئی تھی، تاہم جانچ کے دوران اسے قابلِ قبول نہیں پایا گیا۔

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ایل ایل بی ڈگریوں کی منسوخی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ یونیورسٹی گزشتہ سال بھی ایل ایل بی کی 1280 ڈگریاں منسوخ کرچکی ہے، جب کہ رواں سال جنوری میں 130 امیدواروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker