پاکستانتازہ ترین

کرپشن کے مقدمے میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور، عدالت کا رہا کرنیکا حکم

راولپنڈی: اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں زیر حراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

’لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس لگوانے کیلئے مرنا پڑے گا‘، فواد کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کرنے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker