Quettaبلوچستان

کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول 400 روپے فی لیٹر، انتظامیہ کی خاموشی پر عوامی تشویش

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث مافیا نے فی لیٹر قیمت 400 روپے مقرر کر دی

شہریوں اور مختلف عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں کھلے عام ایرانی پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اس غیر قانونی عمل کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غیر قانونی فروخت نے نہ صرف شہریوں کو معاشی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ یہ عمل قانونی پٹرول پمپس کے کاروبار کو بھی شدید متاثر کر رہا ہے۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چشم پوشی کے باعث مافیا مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں قائم تمام غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker