پاکستان

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا۔

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کے ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران فریقین کےوکیل شاہ فیصل نے کہا کہ عدالت حکم امتناع جاری کرنے سے پہلے ہمیں سن لے، صوبائی حکومت کے تینوں اعتراضات برقرار نہیں رکھے جاسکتے۔

اس موقع پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ ہمارا حکم پڑھ کر اپنے اعتراضات دائر کردیں، اس معاملے میں فریقوں کو نوٹسز جاری کررہے ہیں، فریقین عدالتی حکم دیکھ کر اپنی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

بعد ازاں آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا اور ہائیکورٹ کے مختلف بینچزکے چیلنج کیے گئے احکامات کو بھی معطل کردیا۔

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے اپنے احکامات میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے روکا تھا تاہم اس عبوری حکم کیخلاف خیبرپختوا حکومت نے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker