بلوچستان

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس فراہمی کا شیڈول تبدیل اور مزید سخت کر دیا گیا

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان کے گھریلو گیس صارفین کے لیے فراہمی کا شیڈول مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

وزارت کی اجازت سے سوئی سدرن نے گیس فراہمی کے اوقات میں کمی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا، جس پر فوری عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔ صبح 6 بج کر 30 منٹ سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے ڈھائی بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

اس سے قبل صبح 6 بج کر 30 منٹ سے 10 بجے تک ساڑھے تین گھنٹے گیس فراہم کی جاتی تھی، تاہم نئے شیڈول میں ناشتے کی تیاری کے لیے گیس کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ یوں کھانا پکانے کے مقررہ اوقات میں مجموعی طور پر ایک گھنٹے کی کمی کی گئی ہے۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق ایل این جی کی قلت اور سردیوں میں گیس کی طلب دگنی ہونے کے باعث لوڈ مینجمنٹ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نے ایندھن کی فراہمی کو بھی متاثر کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق قدرتی گیس کے متبادل ایل پی جی کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر ہیں، جس کے باعث رواں موسمِ سرما میں صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker