بزنس

کِیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی

لکی موٹر کارپوریشن نے کِیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ گاڑیوں کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر سے محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت ہوگا۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 1.6 ٹربو ایف ڈبلیو ڈی ایچ ای وی ویرینٹ کی قیمت 7 لاکھ روپے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت ایک کروڑ 21 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔

اسی طرح 1.6 ٹربو اے ڈبلیو ڈی ایچ ای وی ویرینٹ 8 لاکھ روپے سستا کردیا گیا ہے۔ اس کی نئی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے ایک کروڑ 32 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔

لکی موٹر کے مطابق پروموشنل قیمتوں کا اطلاق ان نئی بکنگز پر ہوگا جو ڈیلر مینجمنٹ سسٹم میں درج ہوں گی اور جن کی مکمل ادائیگی 30 نومبر تک وصول ہوجائے گی۔

کمپنی نے نئی کِیا اسٹونک ٹربو کی بکنگز بھی کھول دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ادائیگیاں لکی موٹر کارپوریشن کے نام، برائے کسٹمر نام اکاؤنٹ میں جمع کرانا ہوں گی۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی نیا ٹیکس، ڈیوٹی یا اضافی چارجز عائد کیے گئے تو ڈیلیوری کے وقت ان کے مطابق قیمت میں ردوبدل ہوگا، جس کی ادائیگی صارف کو کرنا ہوگی۔ نئی قیمتوں میں فریٹ اور انشورنس چارجز شامل نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker