بزنس
سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی
ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے ہوگئی۔

10 گرام 24 قیراط سونا 9 ہزار 259 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 8 ہزار 487 روپے کمی سے 3 لاکھ 22 ہزار 20 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 108 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 872 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 142 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 388 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 122 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 619 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر 42 سینٹ کمی کے بعد 49 ڈالر 10 سینٹ فی اونس ریکارڈ کی گئی۔



