
لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 325 رنز اسکورکیے۔
سری لنکا کی جانب سےکمیندو مینڈس نے 131 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پون رتنائیکے نے77 اور اوشکا فرنانڈو نے 38 رنز اسکورکیے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا، شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
واضح رہےکہ پاکستان نے آخری بار 2008 میں ون ڈے سہ فریقی سیریز کا ٹائٹل جیتا تھا، جب اسں نے بنگلا دیش میں فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔



